پاکستان اور تھائی نیوی کی چوتھی ایکسپرٹ لیول گفتگو کا انعقاد

image

اسلام آباد میں بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز (NHQ) میں پاکستان نیوی اور رائل تھائی نیوی کے درمیان چوتھے نیوی ٹو نیوی اسٹاف ٹاکس کا انعقاد کیا گیا۔

رائل تھائی نیوی کے وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل چکساواٹ سائی وونگ نے کی، جنہوں نے چیف آف اسٹاف، وائس ایڈمرل راجہ رَب نواز سے ملاقات بھی کی۔

ٹاکس کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج نے آپریشنز، مشترکہ مشقیں، تربیت اور تکنیکی تعاون پر بات چیت کی۔

اس موقع پر دونوں بحری افواج نے سمندری تحفظ، جدید تکنیکی اختراعات اور صلاحیت سازی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US