کراچی والوں کے لیے کراچی والے ہی کافی ہیں، گل پلازہ پر شہریوں کی مثالی یکجہتی

image

کراچی کے شہریوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ مشکل کی گھڑی میں وہ ایک دوسرے کے لیے ڈھال بن جاتے ہیں۔ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے تلے دبے لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کراچی کے شہری بڑی تعداد میں گل پلازہ پہنچ گئے۔

شہریوں نے پولیس اور ریسکیو حکام کے ساتھ ساتھ باہر اپنے پیاروں کے انتظار میں بیٹھے متاثرہ خاندانوں کو چائے، بسکٹ اور پانی فراہم کیا۔ اس موقع پر کئی شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کے لیے کراچی والے ہی کافی ہیں، ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں جو شہر کی باہمی ہمدردی اور انسانی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق شہری ازخود مختلف اشیائے خورونوش لے کر موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ متاثرہ خاندانوں نے شہریوں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں انہیں اخلاقی اور عملی سہارا ملا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US