قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی کی حدود میں قائم غیرقانونی ہاؤسنگ منصوبوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار سرکاری اداروں تک پھیلا دیا ہے۔
نیب نے متعلقہ تمام ریکارڈ حاصل کرلیا ہے اور شواہد کی روشنی میں ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور اٹک میں غیرقانونی ہاؤسنگ منصوبوں کے خلاف تحقیقات تیز کردی گئی ہیں، جبکہ ریونیو حکام کے مبینہ کردار کی بھی مکمل اور جامع تحقیقات کی جائیں گی۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی میں ملوث کسی بھی فرد یا ادارے کو رعایت نہیں دی جائے گی۔