کراچی میں سردی کی شدت، پارہ سنگل ڈیجیٹ تک گر گیا

image

کراچی میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جو معمول سے 3.5 ڈگری کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل اور اس کے اطراف کے علاقے سب سے زیادہ سرد رہے، جہاں درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر علاقوں میں بن قاسم 8.6، گلستانِ جوہر 8.7، جبکہ شارع فیصل اور ماڑی پور میں 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر سے بالائی علاقوں تک اثر انداز ہو سکتا ہے۔ بلوچستان میں اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ 26 جنوری کو بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور چترال میں پیر اور منگل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US