دھابیجی پولیس چوکی، گھوڑا پمپ کے قریب واقع ایک آئل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق جیسے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو واقعے کی اطلاع ملی، فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کارروائی کر رہی ہیں، جبکہ علاقے کو بھی حفاظتی نقطۂ نظر سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔