نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے شدید برفباری کے باوجود شاہراہوں کو کھلا رکھنے کا مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ مری ایکسپریس وے اور گلیات کی اہم سڑکوں پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلا تعطل رسائی فراہم کی گئی۔
این ایچ اے کے حکام کے مطابق برفباری اور سیاحوں کے غیر معمولی رش کے باوجود مشینری اور عملہ دن رات متحرک رہا۔ برف ہٹانے اور سڑکوں کی بحالی کے لیے ہیوی مشینری کا بھرپور استعمال کیا گیا۔
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور پھسلن سے ممکنہ حادثات روکنے کے لیے نمک پاشی کا عمل مسلسل جاری رہا، جس کے نتیجے میں کسی بڑے حادثے کی اطلاع نہیں ملی۔
این ایچ اے نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ برفباری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران حفاظتی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔