پاکستان کی مضبوطی مؤثر بلدیاتی نظام میں ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور مضبوطی کا انحصار مؤثر بلدیاتی نظام پر ہے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل نہ کرنا عوام کے ساتھ دھوکہ ہوگا۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ وہ گزشتہ 35 سال سے پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، لیکن کبھی یہ احساس نہیں ہوا کہ وہ کسی مخصوص سسٹم کے حصے ہیں کیونکہ ان کے اردگرد ہمیشہ عقلمند لوگ موجود رہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت اختیارات صوبوں کو منتقل تو کیے گئے لیکن عملی طور پر یہ اختیارات نچلی سطح تک نہیں پہنچے، حالانکہ حقیقی منتقلی عوامی سطح پر ہونی چاہیے تھی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان میں مؤثر بلدیاتی نظام نافذ نہیں کیا جا سکا اور اگر اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ کیے گئے تو یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوں نے اٹھارویں ترمیم کو ایک ڈھکوسلا قرار دیا جس پر کئی لوگوں نے شدید اعتراض بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US