اسحاق ڈار کا بنگلادیش کے مشیر خارجہ سے رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلا دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات، بالخصوص تجارت اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا۔

گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US