آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر انیس احمد کا طلبہ سے خطاب

image

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد نے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ سے پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

خطاب میں ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو پاکستان کے ماضی کے بارے میں زیادہ تر آگاہی کتابوں اور مصنفین کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تاریخ کو تنقیدی اور ذمہ دارانہ انداز میں سمجھا جائے۔

انہوں نے نوجوانوں کو قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ وہ مستقبل کے معمار کے طور پر اپنی قومی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور مثبت کردار ادا کریں۔

وائس چانسلر نے علامہ اقبال کے تصورِ قومیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمان ایک منفرد قوم ہیں جن کی جداگانہ ثقافت، عقیدہ، معیشت اور اسلامی اقدار تھیں، جو متحدہ ہندوستان میں محفوظ نہیں رہ سکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ ہی پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا، جسے قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے تین سنہری اصولوں میں سمو دیا۔

ڈاکٹر انیس احمد نے قائداعظمؒ کے پیغام کو دہراتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت اور صوبائیت ایک بیماری ہیں جن کا مؤثر علاج اسلامی تعلیمات میں موجود ہے، اور ان سے نجات ہی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US