صدر مملکت، آصف علی زرداری 26 سے 29 جنوری 2026 تک متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہوگا۔
دورے کے دوران صدر پاکستان متحدہ عرب امارات کی قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں خاص طور پر تجارت اور اقتصادی شراکت، دفاع و سکیورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں، علاقائی اور بین الاقوامی اہم مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صدر پاکستان کا یہ دورہ، متحدہ عرب امارات کے صدر کے حالیہ دورے کے بعد انجام پا رہا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے بھائی چارے کے تعلقات اور دوستی کو باہمی مفاد کے اشتراک میں بدلنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔