اسلام آباد: سی ڈی اے نے عمارتوں کی حفاظت کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے

image

کراچی کے گل پلازہ میں حالیہ آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے بعد، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں عمارتوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

سی ڈی اے نے عمارتوں کی کلیئرنس کے لیے نئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے تمام نجی اور کمرشل عمارتوں، پلازوں سے سیفٹی اینڈ رسک مینجمنٹ رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عمارتوں کی اسٹرکچرل سیفٹی اور استحکام کے سرٹیفکیٹ جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ انجینئرنگ کونسل سے این اوسی لینا بھی ضروری ہے۔

اسلام آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بجلی وائرنگ، بلڈنگ اسٹرکچر اور فائر سیکیورٹی کلیئرنس کا این او سی لازمی قرار دیا ہے۔ فائر الارم، فائر فائٹنگ سسٹم اور ایمرجنسی ایگزٹس کی جانچ کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

سی ڈی اے نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 روز کے اندر این او سی جمع کرائیں تاکہ کسی بھی حادثے کے خطرے سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US