نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج وزارت خارجہ اسلام آباد میں ریاست میانمار کے وزیر خارجہ، تھان سوے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جس میں مذہبی سیاحت، عوامی اور ثقافتی تبادلے شامل ہیں تاکہ مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا جاسکے۔
اس موقع پر علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔