چین کی جانب سے پاکستان کیلیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں امداد کی چوتھی کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی بندرگاہ پہنچ گئی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ میں ایک ہزار سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان بندرگاہ سے ٹرکوں کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کراچی ویئر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے، جہاں سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق ترسیل کی جائے گی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے اب تک مجموعی طور پر 45 ہزار کمبل، 20 ہزار خیمے اور 100 کشتیاں موصول ہوچکی ہیں، جبکہ ایک ہزار لائف جیکٹس اور 5 ہزار سلیپنگ بیگز بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ امداد قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کیلیے استعمال کی جائے گی۔