صدر مملکت نے 7 اہم بلوں کی منظوری دے دی، نئے قوانین نافذ

image

صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ 7 اہم بلوں کی توثیق کردی، جس کے بعد یہ تمام بل باقاعدہ قانون بن گئے ہیں۔ منظور شدہ قوانین کا تعلق تجارت، ٹیکس، ریلوے، تعلیم اور انسانی حقوق جیسے اہم شعبوں سے ہے۔

صدر کی منظوری پانے والے بلوں میں گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ کا بل بھی شامل ہے، جسے خواتین اور کمزور طبقات کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

دیگر منظور شدہ بلوں میں نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، ٹرانسفر آف ریلوے ترمیمی بل، دانش اسکولز اتھارٹی بل 2026 اور انکم ٹیکس ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔

ان قوانین کے نفاذ سے متعلقہ شعبوں میں اصلاحات، شفافیت اور بہتر انتظامی نظام کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US