محکمہ توانائی سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن، نیب نے تحقیقات شروع کردیں

image

نیب نے محکمہ توانائی سندھ میں تین ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔

سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں جعلی کسٹمز دستاویزات کے ذریعے تین ارب دو کروڑ روپے کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا تھا، منصوبہ عالمی بینک کے دس کروڑ ڈالر قرض سے چلایا جارہا تھا۔

غیر ملکی سپلائر اور مقامی کلیئرنگ ایجنٹ نے پراجیکٹ اہلکاروں کی ملی بھگت سے فراڈ کیا۔

صوبے بھر کے کم آمدنی والے گھرانوں میں دو لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کی جانی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US