رمضان میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کراچی کا موسم مجموعی طور پر معتدل رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ شدید گرمی کے آثار فی الحال نظر نہیں آ رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی موجودہ لہر جنوری کے اختتام تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ فروری کے مہینے میں رات کے وقت درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے جس کے باعث صبح اور رات کے اوقات میں موسم نسبتاً خنک محسوس ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آئندہ دنوں کے دوران کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں جس کے باعث موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ مجموعی طور پر رمضان المبارک کے دوران دن معتدل اور راتیں قدرے ٹھنڈی رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو شہریوں کے لیے نسبتاً خوشگوار موسم کی نوید ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US