عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں دوبارہ بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4,300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 3,687 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے مقرر ہوئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر کمی سے 4,138 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 56 روپے کم ہوکر 6,522 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟