وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کے لیے جاری حکومتی اقدامات خصوصاً لیپ ٹاپ اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی و ہنری ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت اور ہنر مندی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔