وزیراعلیٰ پنجاب کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کے چلڈرن اسپتال میں زائد المیعاد ادویہ استعمال ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ادویہ نہ تو تلف کی گئی ہیں اور نہ ہی محفوظ طریقے سے اسٹور کی گئی ہیں جس سے بچوں کی جان کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ او پی ڈی اور وارڈز میں زائد المیعاد ادویہ اور انجکشن موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے اسپتال کے وارڈز اور فارمیسیز کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے تاکہ اس خطرناک صورتحال کا فوری نوٹس لیا جا سکے اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔