آغا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج سنگاپور میڈیکل کونسل کی منظور شدہ فہرست میں شامل

image

آغا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج کو سنگاپور میڈیکل کونسل کی منظور شدہ غیر ملکی میڈیکل جامعات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، یہ اعلان سنگاپور کی وزارتِ صحت کی جانب سے باضابطہ کیا گیا۔

پاکستان کی ہائی کمشنر برائے سنگاپور رابیہ شفیق نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے آغا خان یونیورسٹی کے طلبہ اور فارغ التحصیل ڈاکٹرز کو سنگاپور میں بطور رجسٹرڈ ڈاکٹر کام کرنے کے مواقع میسر آئیں گے بشرطیکہ وہ SMC کے مقررہ ضابطہ جات اور پیشہ ورانہ تقاضے پورے کریں۔

ہائی کمشنر نے سوشل میڈیا پر بیان میں اس کامیابی کو پاکستان کی میڈیکل کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ آغا خان یونیورسٹی کی شمولیت اس کے اعلیٰ تعلیمی معیار، طبی مہارت اور عالمی ساکھ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے پیشہ ورانہ مواقع پیدا کرے گا۔

رابیہ شفیق نے نوجوان اور ابتدائی کیریئر کے ڈاکٹروں کو بھی ترغیب دی کہ وہ سنگاپور میں جدید طبی نظام، عالمی معیار کی صحت سہولیات اور بین الاقوامی تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US