وفاقی بجٹ 2026-27: پارلیمانی عمل کا باقاعدہ آغاز

image

وفاقی بجٹ 2026-27 سے متعلق پارلیمانی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے متعلق تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ قائمہ کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم مارچ تک پی ایس ڈی پی پر اپنی سفارشات مرتب کریں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ سفارشات بجٹ میں شمولیت کے لیے وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق مراسلہ تمام وفاقی وزارتوں کے سیکریٹریز اور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو بھجوایا گیا ہے، جس میں بجٹ تجاویز کی جانچ پڑتال کے لیے انہیں جلد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US