رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔
گرہن کے دوران چاند سورج کو اس طرح چھپائے گا کہ اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی رِنگ یا چھلا ہو۔
اس رنگ آف فائر کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا بلکہ صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔ البتہ چلی، ارجنٹینا اور جنوبی افریقا کے کچھ حصوں میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔ باقی دنیا میں لوگ اس نظارے سے محروم رہیں گے۔
اس گرہن کا آغاز 17 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر ایک منٹ پر ہوگا۔
رِنگ آف فائر سے کیا مراد ہے؟
رِنگ آف فائر یا annular گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان اس وقت آتا ہے جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے۔
چونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے تو وہ مکمل طور پر سورج کو بلاک نہیں کرپاتا اور جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے اسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔