ایکس (ٹوئٹر) پر اب فی پوسٹ 20 تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف

image

ایکس (ٹوئٹر) نے تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی حد میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے فی پوسٹ کی حد کو 4 سے بڑھا کر 20 کر دیا ہے۔

ایکس کے موبائل انجینئرنگ شعبے کے سربراہ جونا کیٹز (Jonah Katz) نے ایک پوسٹ میں اس نئے فیچر کا اعلان کیا۔ دس سال بعد میڈیا شیئرنگ کی اس حد میں پانچ گنا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اب صارفین ایک ہی پوسٹ میں 20 تک تصاویر، ویڈیوز یا دونوں کا امتزاج شیئر کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر فی الحال ایکس کے ویب ورژن پر دستیاب کردیا گیا ہے جبکہ موبائل ایپلیکیشنز میں اس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جن صارفین کو موبائل ایپ میں یہ فیچر ظاہر نہیں ہو رہا، وہ ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US