حکومتِ سندھ کا بڑا فیصلہ: ایم پی او کے تحت پابند سلاسل تمام قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

image

حکومتِ سندھ کے محکمہ داخلہ نے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) آرڈیننس 1960 کے تحت جاری تمام حراستی احکامات فوری طور پر واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، یکم فروری 2026 سے 9 فروری 2026 کے درمیان ایم پی او کے تحت کی گئی تمام گرفتاریاں کالعدم قرار دے دی گئی ہیں۔

سینٹرل جیل کراچی اور ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تاریخوں کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کو فوری طور پر رہا کریں۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ رہائی صرف ان افراد کی ہوگی جو کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں۔

حکومت نے اس فیصلے کی کاپی آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، اور تمام متعلقہ ڈی آئی جیز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردی ہے تاکہ اس پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US