خلائی سفر میں نئی کامیابی: سپارکو کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ’ای او-2‘ کامیابی سے لانچ

image

پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کا دوسرا مقامی ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ’ای او-2‘ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔

سپارکو کے مطابق ای او-2 سیٹلائٹ منصوبہ بندی، وسائل کے مؤثر انتظام اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ اس سیٹلائٹ کی مدد سے زرعی نگرانی، شہری پھیلاؤ، ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی وسائل کی میپنگ میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ای او-2 کی شمولیت سے پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافہ ہوا ہے جس سے زمینی مشاہدات کا تسلسل اور درستگی مزید بہتر ہوجائے گی۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ سیٹلائٹ ہنگامی حالات، خصوصاً سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کی صورتحال کا بروقت جائزہ لینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف سائنسی و تکنیکی میدان میں پاکستان کی صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ اس سے قومی سلامتی اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں بھی اہم مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US