روزے میں شدید پیاس سے بچنے کے لیے سحری میں نمکین لسی کو معمول بنائیں

image

کوئی نمکین تو کوئی میٹھی لسی پینا پسند کرتا ہے، گرمیوں میں لسی آپ کے جسم کو پانی کی کمی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مگر یہاں آپ کو نمکین لسی کی افادیت کے بارے میں بتائیں گے جس کا سحری میں استعمال کرنے سے آپ کو پورا دن روزہ نہیں لگے گا۔

اگر روزے کی حالت میں شدید پیاس کا سامنا ہو تو سحری میں نمکین لسی کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ نہ صرف جسم میں پانی کی کمی کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ دن بھر تازگی کا احساس بھی برقرار رکھتی ہے۔

نمکین لسی کی تیاری کے لیے اجزا میں دہی ایک پاؤ، نمک آدھا چمچ، پودینے کے 10 پتے اور ایک کپ برف درکار ہوگی۔

تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اس کے بعد آدھا چمچ بھنا ہوا پسا زیرہ شامل کریں اور دوبارہ مکس کر کے پی لیں۔

اس لسی کو سحری میں پینے سے دن بھر پیاس کم محسوس ہوتی ہے اور روزہ نسبتاً بہتر انداز میں گزرتا ہے۔

اسی طرح اگر اسے افطار میں استعمال کیا جائے تو جسم میں فوری تراوٹ اور سکون کا احساس پیدا ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US