ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ، شہری پریشان

image

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

کئی روٹس پر کرایہ 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے تک وصول کیا جا رہا ہے جس پر مسافروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں اچانک اتنا بڑا اضافہ عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کریں اور کرایوں کو مناسب سطح پر برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔

دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین چوہدری عرفان الٰہی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل ذخیرہ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈپوؤں کی سخت جانچ پڑتال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول پمپ مالکان کو نشانہ بنانے کے بجائے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اسٹاک اور فروخت کا ریکارڈ چیک کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US