سائنسدانوں نے چاند کی مٹی میں پہلی بار چنوں کو کامیابی سے اگایا ہے جسے ’ریگولتھ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نئی پیش رفت یہ ظاہر کرتی ہے کہ چاند کے سخت ماحول اور زرخیز مٹی نہ ہونے کے باوجود بھی وہاں فصلیں اگائی جا سکتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق یہ تجربہ انسانوں کے لیے چاند پر مستقبل میں رہائش اور خوراک پیدا کرنے کے امکانات کو سمجھنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ناسا اور دیگر خلائی ایجنسیاں امید کر رہی ہیں کہ آنے والے سالوں میں انسان چاند پر اتریں گے اور وہاں رہائش اختیار کریں گے اور اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں خوراک پیدا کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح پر سخت ماحول، ناہموار مٹی، اور دیگر چیلنجز فصلیں اگانے میں بنیادی رکاوٹیں ہیں لیکن اس تحقیق کے نتائج مستقبل میں خلائی آبادکاری اور خوراک کی پیداوار کے لیے امید افزا ہیں۔