نیلامی مکمل، حکومت آئندہ ہفتے فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کریگی

image

حکومت نے آئندہ ہفتے سے چند شہروں میں فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اس مرحلے میں حکومت کو مزید 3 ملین ڈالر حاصل ہوں گے۔ اس طرح فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی میں پاکستان کو مجموعی طور پر 51 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملے گا۔

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد حکومت نے آئندہ ہفتے سے چند شہروں میں فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ فائیو جی کی بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا اور 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت ہوگیا ہے، فائیو جی اسپیکٹرم سے ہم ٹیکنالوجی کے نئے میدان میں داخل ہو رہے ہیں، آج سے فور جی کی سروس بہتر اور فائیو جی لانچ کردی جائے گی۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، بولی کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیز نے آن لائن بولی میں حصہ لیا، پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی پوزیشننگ نیلامی کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں نے 2600 میگاہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز کی پوزیشننگ کیلیے بولی لگائی۔

2600 میگاہرٹز کی پوزیشننگ کیلیے بولی تین راؤنڈ میں اور 3500 میگاہرٹز کی پوزیشننگ کیلیے بولی پانچ راؤنڈ میں مکمل ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US