کویتی وزارت دفاع کے مطابق اس کے فضائی دفاعی نظام نے سات ڈرونز کا سراغ لگایا ہے جن میں سے دو نے ان کی احمد الجابر ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق خارگ جزیرے پر میزائلوں کو ذخیرہ کرنے والے بنکرزسمیت ’90 سے زیادہ ایرانی فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنایا گیا۔
- امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ ہے کہ خارگ جزیرے پر حملے میں ’90 سے زیادہ ایرانی فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنایا گیا
- ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک توانائی کی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا جواب خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا کر دے گا۔
- فرانسیسی صدر نے پیرس میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔
- رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں اور چھپتے پھر رہے ہیں: پینٹاگون کا دعویٰ
کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر ڈرون حملوں میں تین فوجی اہلکار زخمی، امریکہ کا خارگ جزیرے پر’90 سے زیادہ فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ