تنخواہوں میں کٹوتی: سی ڈی اے ملازمین کا چیئرمین دفتر کے باہر احتجاج

image

اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین آفس کے باہر ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔ مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں چیئرمین سی ڈی اے کے دفتر کا گھیراؤ بھی کیا جا سکتا ہے۔

احتجاج میں شریک ملازمین قائد مزدور یونین چوہدری یاسین کی کال کے منتظر ہیں، جن کی ہدایت پر آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US