حکومت کا کفایت شعاری کے تحت بڑا فیصلہ، یومِ پاکستان پریڈ منسوخ

image

صدرِ مملکت نے یومِ پاکستان 23 مارچ 2026 کی مرکزی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات نہ کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جاری خلیجی تیل بحران اور حکومت کی جانب سے اختیار کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کے تحت وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی اعزازات کی تقریب اب 28 اپریل 2026 کو منعقد کی جائے گی جبکہ دیگر تقریبات بھی محدود رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے معاشی دباؤ اور اخراجات میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی سطح کی تقریبات کو سادہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US