فائیو جی سپیکٹرم لائسنس جاری، پاکستان ڈیجیٹل دور میں داخل

image

اسلام آباد میں فائیو جی سپیکٹرم کے لائسنسوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے عوام کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی شفاف انداز میں مکمل کی گئی، جو ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور ان کی ٹیم کو کامیاب نیلامی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی نمایاں ہے، جبکہ نوجوانوں کو اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر آئی ٹی کے شعبے میں ملک کا نام روشن کرنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی کا آغاز 1990 کی دہائی میں ہوا اور اب ملک سپیکٹرم کی استعداد کے حوالے سے خطے میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔

تقریب میں جاز، یوفون اور زونگ کے ساتھ فائیو جی سپیکٹرم لائسنس کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ لائسنس کے اجرا کے بعد یہ کمپنیاں ملک بھر میں فائیو جی سروسز شروع کریں گی۔

فائیو جی کے آغاز سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ، بہتر ڈیجیٹل سہولیات اور آن لائن معیشت کو فروغ ملنے کی توقع ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیوں اور آئی ٹی سیکٹر میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US