ایپل نے برطانیہ میں صارفین کے لیے عمر کی تصدیق کرانا لازمی قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی کے صارفین کو عمر کی تصدیق کے لیے کریڈٹ کارڈ یا سرکاری شناختی دستاویز فراہم کرنی ہوگی۔ یہ شرط آئی فون اور آئی پیڈ کے تازہ ترین سافٹ ویئر اپڈیٹ کے بعد نافذ کی گئی ہے۔
نیا اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے کہ صارفین مخصوص سروسز تک رسائی کے لیے مطلوبہ عمر رکھتے ہوں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بچوں کی آن لائن حفاظت کے حوالے سے عالمی سطح پر بحث تیز ہو رہی ہے۔
ایپل کے سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی کریڈٹ کارڈ ویری فکیشن یا شناختی دستاویز اسکین کرکے تصدیق کرے گی کہ صارف کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔