پاکستان میں فائیو جی سروس کا آغاز، ڈیجیٹل انقلاب کی جانب بڑا قدم

image

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر حکمت عملی کے تحت پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 300 سے زائد فائیو جی سائٹس فعال ہو چکی ہیں جبکہ بڑے شہروں اور اہم مقامات پر فائیو جی سروس کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کو پاکستان کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے فائیو جی کی کامیاب نیلامی پر وزیراعظم، وزارتِ آئی ٹی، ایس آئی ایف سی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم کے اجرا سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں نمایاں بہتری آئے گی، جس کے نتیجے میں آئی ٹی سیکٹر، کاروباری سرگرمیوں، ای گورننس اور جدید مواصلاتی نظام کو فروغ ملے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US