پاکستان کی ثالثی کی کوششیں: ایران اور امریکا کو ایک میز پر لانے کی تیاری

image

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے ایک نیا باب رقم کرنے کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت ایران اور امریکا کو ایک میز پر بٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس کا مرکزی موضوع خطے میں امن قائم کرنا ہوگا۔

اجلاس میں ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے۔ ترک وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر العاطی خطے کی موجودہ صورتحال پر چار ملکی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں حصہ لیں گے، جبکہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی موجود رہیں گے۔

اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔ اس موقع پر خطے میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے تجاویز کا تبادلہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، ترکی، مصر اور سعودی وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، برادر ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ دورہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US