خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 14 نئے اراکین شامل کیے جانے کا امکان

image

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع کے معاملے پر منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کابینہ میں 14 نئے اراکین کو شامل کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے کابینہ میں توسیع کے لیے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ممکنہ ناموں پر حتمی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی توسیع کے تحت پشاور سے تین اور مردان سے دو اراکین کو کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ جنوبی اضلاع سے چار ممبران کابینہ کا حصہ بننے کی توقع ہے۔ دیر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سے بھی ایک، ایک رکن شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم آفریدی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت صوبے میں مشیروں کی تعداد سات تک ہو سکتی ہے جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد کے حوالے سے کوئی واضح آئینی حد مقرر نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں توسیع کا مقصد حکومتی امور میں بہتری، مختلف اضلاع کی نمائندگی کو یقینی بنانا اور سیاسی توازن برقرار رکھنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US