امریکا میں متعین پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ یہ عمل وسیع تر علاقائی مفاد اور امن کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کرنے کے حوالے سے اپنے پختہ عزم پر قائم ہے، تاہم تنازعے کے حل اور حتمی فیصلوں کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ فریقین پر عائد ہوتی ہے۔
سفیر رضوان سعید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے اور پاکستان اس ضمن میں اپنا مثبت سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا۔