نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب وانگ ای کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر آج صبح بیجنگ، چین روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں رہنما پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ رواں سال میں محمد اسحاق ڈار کا بیجنگ کا دوسرا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی سفارتی روابط کی عکاسی کرتا ہے۔