کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، 2 اور 3 اپریل کو بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود اور خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ جنوب مغربی ہوائیں 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یکم اپریل سے جنوبی بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کا نیا سسٹم اثر انداز ہوگا جس کے باعث کراچی میں 2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان ہے، سسٹم کے قریب آنے پر مزید اس کی شدت کا اندازہ ہوسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں پر 5 اپریل تک اثرانداز رہ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US