وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد

image

حلقہ این اے-127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دیا۔

ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، تاہم الیکشن ٹربیونل نے ان کی درخواست کو غلط، ناقابل سماعت اور بے بنیاد قرار دیا۔

درخواست گزار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے متعدد بار تاریخیں طلب کیں اور کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کی، لیکن ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے کے باعث ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی طرف سے الیکشن ٹربیونل میں بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی سماعت کے دوران موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US