ایران میں روزگار کی تلاش میں گیا کراچی کا نوجوان، اسرائیلی حملے میں شہید

image

ایران کی بندرگاہ چابہار پر اسرائیلی حملے میں کراچی سے تعلق رکھنے والا شہری یاسر خان شہید ہوگیا۔اہل خانہ کے مطابق یاسر خان ضلع کیماڑی کے علاقے ماڑی پور یونس آباد کا رہائشی تھا جو 6 ماہ قبل چابہار بندرگاہ پر ملازمت کے لیے گیا تھا اور ڈک بوٹ پر فرائض انجام دے رہا تھا۔

یاسر خان کے بھائی نے بتایا کہ 23 مارچ کو ہونے والے میزائل حملے کی اطلاع انہیں اگلے روز یاسر کے ساتھی سبحان اللہ نے دی جو خود بھی اس حملے میں زخمی ہو کر ایران کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جنگی حالات اور موبائل نیٹ ورک کی بندش کے باعث بروقت رابطہ ممکن نہ ہو سکا جبکہ یاسر خان کی لاش چار روز بعد پانی سے نکالی گئی۔

یاسر خان کے بھائی کے مطابق وہ 9 ماہ کے کنٹریکٹ پر ایران گئے تھے اور کنٹریکٹ مکمل ہونے میں صرف 3 ماہ باقی تھے جس کے بعد انہیں کراچی واپس آنا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US