لاہور: فضائی تحفظ کے اقدامات، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف او ڈی واک

image

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے ایپرن ایریا میں فارن آبجیکٹ ڈیبرِس (FOD) واک کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی، جس کا مقصد فضائی آپریشنز کے دوران حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانا اور ایئر سائیڈ ماحول کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھنا تھا۔

یہ سرگرمی سی او او/ ایئرپورٹ مینیجر کی نگرانی میں Gerry’s dnata کے تعاون سے انجام دی گئی، جس میں ایئرپورٹ انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ آپریشنل اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ایئرپورٹ مینیجر، مینیجر ایئر سائیڈ، سینئر ٹرمینل مینیجر، ٹرمینل مینیجرز، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مختلف سیکشن انچارجز، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کے نمائندگان، ایئرلائن ہیڈز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کے افسران بھی شریک ہوئے۔ شرکاء کی موجودگی فضائی تحفظ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

تقریب کا آغاز ایئرپورٹ مینیجر کے ابتدائی کلمات سے ہوا، جنہوں نے فارن آبجیکٹ ڈیبرِس کے خاتمے کی اہمیت اور اس کے نتیجے میں ہوائی جہازوں کی پروازوں کو لاحق ممکنہ خطرات پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں مینیجر ایئر سائیڈ نے مؤثر ایف او ڈی مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محفوظ اور معیاری آپریشنل ماحول کو یقینی بنانا تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

بریفنگ کے بعد ایپرن ایریا میں منظم اور مربوط انداز میں ایف او ڈی واک کی گئی، جس کے دوران آپریشنل سائیڈ کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی تاکہ کسی بھی غیر ضروری یا خطرناک مواد کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کیا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین اے او سی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ آپریشنز میں تسلسل کے ساتھ نگرانی اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے۔

اختتامی کلمات میں ڈپٹی ایئرپورٹ مینیجر نے ایئر سائیڈ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا کہ ایپرن ایریا میں ایف او ڈی کی موجودگی نہ ہونے کے برابر تھی، جو متعلقہ ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور مؤثر نگرانی کا واضح ثبوت ہے۔

آخر میں مینیجر ایئر سائیڈ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، بالخصوص Gerry’s dnata کے تعاون کو سراہا، جس کی بدولت یہ اہم حفاظتی سرگرمی کامیابی سے مکمل ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US