اسلام آباد میں تاجر کے قتل میں ملوث گروہ کا سرغنہ 24 گھنٹے سے پہلے گرفتار

image

اسلام آباد میں کاروباری شخصیت عامر اعوان کے قتل میں ملوث گروہ کو پولیس نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پریس کانفرنس میں ملزمان کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں نے فارم ہاؤس پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تاجر عامر اعوان کو قتل کیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے چھ مختلف مقامات کی جیو فینسنگ کی گئی، جس کی مدد سے ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق کارروائی کے دوران چارسدہ سے منصور خان ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ واردات کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US