گرمیوں کے لیے کونسا پنکھا خریدیں جو بجلی کم استعمال کرے؟

image

ملک بھر میں موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی کا زور بڑھنے لگا ہے، جس کے باعث پنکھوں کا استعمال بھی نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ ایسے میں شہریوں کی بڑی تعداد اس بات کو لے کر کنفیوژن کا شکار نظر آتی ہے کہ گھروں کے لیے کون سا پنکھا زیادہ موزوں رہے گا، آیا اے سی/ڈی سی فین خریدا جائے، انورٹر پنکھا لیا جائے یا صرف ڈی سی پنکھے پر اکتفا کیا جائے۔

اسی حوالے سے ایک یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں صارفین کی رہنمائی کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف اقسام کے پنکھوں کی بجلی کی کھپت میں واضح فرق ہوتا ہے۔ ان کے مطابق روایتی اے سی پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں، جبکہ ڈی سی اور اے سی/ڈی سی فین نسبتاً کم بجلی خرچ کرتے ہیں اور بیٹری پر زیادہ دیر تک چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں توانائی کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس پنکھوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔

یوٹیوبر نے مزید وضاحت کی کہ رات کے اوقات میں جب بجلی کی بندش زیادہ محسوس ہوتی ہے تو ڈی سی یا اے سی/ڈی سی فین بہترین انتخاب ثابت ہوتے ہیں، کیونکہ یہ کم پاور پر بھی مؤثر کارکردگی دکھاتے ہیں اور انورٹر یا بیٹری پر زیادہ دیر تک چل سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US