فیصل آباد میں جدید ہوابازی انفراسٹرکچر کے لیے بڑا قدم: گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے کا آغاز

image

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے فیصل آباد میں جدید ہوابازی انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے کے لیے ماسٹر پلاننگ کا مرحلہ شروع کردیا ہے۔

اس مقصد کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ لبنانی انجینئرنگ کمپنی دارالحندسہ کے درمیان کنسلٹنسی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

معاہدے کی تقریب میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی زیشان سعید اور دارالحندسہ کے کنٹری مینیجر رامی بیدویون نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس صادق الرحمان، ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ غلام عباس شیخ بھی موجود تھے۔

گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے کے کنسلٹنسی خدمات JOINT VENTURE DAR-OCL-ASIAN JV فراہم کریں گے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق منصوبے پر کام 21 اپریل سے شروع ہوگا اور یہ فیصل آباد میں جدید ہوابازی انفراسٹرکچر کے قیام کی طرف اہم پیش رفت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US