کراچی میں بارش کے بعد ٹریفک پلان جاری، مختلف شاہراہوں پر متبادل راستے مقرر

image

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے مختلف شاہراہوں پر ڈائیورشن پوائنٹس جاری کر دیے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

سندھی مسلم سوسائٹی: ایف ٹی سی سے ائیرپورٹ جانے والے شہری اللہ والی چورنگی، طارق روڈ، اتحاد سگنل اور چار مینار چورنگی سے آغا خان اسپتال کا راستہ اختیار کریں۔

شاہراہ قائدین: ایف ٹی سی سے ائیرپورٹ جانے والے شہری اللہ والی چورنگی سے طارق روڈ اور چار مینار کے راستے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔

کارساز روڈ: بلوچ کالونی سے ائیرپورٹ جانے والے شہری اسٹیڈیم روڈ، ڈالمیا، ملینیم، جوہر موڑ اور پہلوان گوٹھ کے راستے سفر کریں، جبکہ ڈرگ روڈ سے ایف ٹی سی آنے والے شہری اسٹیڈیم روڈ اور بہادرآباد کا راستہ اختیار کریں۔

نیشنل اسٹیڈیم روڈ: حسن اسکوائر سے ائیرپورٹ جانے والے شہری ملینیم مال کے راستے جائیں، جبکہ ایف ٹی سی کی جانب جانے والے شہری بہادرآباد چار مینار کا راستہ اختیار کریں۔

جیل فلائی اوور: شہید ملت روڈ سے شاہراہ فیصل جانے والے شہری نیشنل اسٹیڈیم روڈ یا کورنگی روڈ کا متبادل راستہ استعمال کریں۔

نیپا چورنگی: شاہراہ فیصل جانے والے شہری جوہر موڑ اور جوہر چورنگی جبکہ ایف ٹی سی جانے والے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں۔

صہبا اختر روڈ: لیاقت آباد سے یونیورسٹی روڈ آنے والے شہری صہبا اختر روڈ، ضیاء کالونی اور گلشن چورنگی کا راستہ اختیار کریں۔

سمامہ: موسمیات سے نیپا آنے والے شہری جوہر چورنگی اور حبیب یونیورسٹی کے راستے ملیر جا سکتے ہیں۔

اسٹار گیٹ: ملیر اور ائیرپورٹ سے شہر آنے والے شہری شاہ فیصل کالونی، شاہراہ بھٹو اور اختر کالونی کا راستہ اختیار کریں۔

کورنگی روڈ: ڈیفنس سے ائیرپورٹ جانے والے شہری ہینو چورنگی اور شاہراہ بھٹو کے راستے سفر کریں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ بارش کے دوران کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US