پاکستان میں پہلی بار اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹپر 5G انٹرنیٹ سروس فعال کر دی گئی ہے جس کے بعد مسافروں کو تیز ترین فائیو جی سہولت میسر ہوگی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق 5G سروس سے مسافروں کو لائیو اسٹریمنگ، ہائی کوالٹی ویڈیو کالز، تیز رفتار براؤزنگ اور بہتر ڈیجیٹل رابطے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ایئرپورٹ کی عمارت کے باہر اور اطراف میں 5G سہولت مکمل فعال ہے، جبکہ اندرونی ٹرمینلز میں مکمل کوریج کے لیے تکنیکی کام جاری ہے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ 5G سہولت نہ صرف مسافروں کے لیے جدید ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرے گی بلکہ ایئرپورٹ کے آپریشنز اور کمیونیکیشن سسٹم میں بھی بہتری لائے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مزید کہا کہ فائیو جی سہولت کو جلد دیگر بڑے ایئرپورٹس پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔