ایویٹ کوپر جہازوں پر ایران کے ’غیر ذمہ دارانہ‘ حملوں کی بار بار مذمت کرتی آئی ہیں اور کہتی ہیں کہ ایران ’عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ یہ حملے برطانیہ میں مورگیج کی شرح اور پیٹرول کی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں جیٹ فیول، افریقہ کو کھاد کی فراہمی اور ایشیا کو گیس کی ترسیل بھی اس سے متاثر ہو رہی ہے۔
- برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے 'ہر ممکن سفارتی، معاشی اور مشترکہ اقدام' لینے کے لیے پُرعزم ہیں
- تہران کے قریب واقع شہر کرج میں پل پر حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک
- امریکہ اور اسرائیل جنگ بند کریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مطالبہ
- ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ 70 لاکھ ایرانیوں نے فوجی خدمات کے لیے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا ہے
- آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے 40 ممالک کے وزرائے خارجہ کا آن لائن اجلاس۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے 'عالمی معاشی سلامتی کو نقصان' پہنچ رہا ہے
- ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ان بحری جہازوں کے لیے کھلی ہے جن کا امریکہ اور اسرائیل سے 'تعلق نہیں‘
برطانیہ کی ایران کے ’غیر ذمہ دارانہ‘ حملوں کی مذمت، آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ’ہر ممکن سفارتی، معاشی اور مشترکہ اقدام‘ لینے کا اعلان