امریکی محکمہ دفاع نے فوج کے چیف آف سٹاف کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جنرل رینڈی فوری طور پر امریکی فوج کے 41ویں چیف آف سٹاف کے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔‘ دوسری جانب کرج شہر کو تہران سے ملانے والے بڑے پُل پر امریکی حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ’سویلین مقامات بشمول زیر تعمیر پُلوں پر حملے ایرانیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔‘
- امریکی محکمہ دفاع نے فوج کے چیف آف سٹاف جنرل رینڈی جارج کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے
- سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے
- صدر ٹرمپ نے امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے
- مشرقِ وسطیٰ کے بلند ترین پُل پر امریکی حملے میں آٹھ ہلاکتیں: 'زیر تعمیر پُلوں پر حملے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتے،' ایرانی وزیر خارجہ
- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا امریکہ اور اسرائیل سے جنگ روکنے کا مطالبہ
امریکی آرمی چیف ریٹائر جبکہ اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا: کرج پُل پر امریکی حملے میں آٹھ ہلاکتیں